منگلورو، 12 ؍ اکتوبر(ایس او نیوز) 'شاردا اتسوا' کے موقع پر لگائےگئے فلیکس کو شہر میں بدامنی پھیلانے کے مقصد سے پھاڑنے والے تین شرپسندوں کو پولیس نے گرفتار کر لیا جن کی شناخت سمیت ہیگڈے ، یشپال پجاری اور پروین پجاری کے طور پر کی گئی ہے ۔
وامنجور فرینڈس ایسوسی ایشن کی جانب سے لگایا گیا ہندووں کے مذہبی تہوار کا فلیکس پھاڑنے کا واقعہ 8 اکتوبر کو پیش آیا تھا ، جس کے خلاف شکایت ملنے پر منگلورو مضافاتی پولیس اسٹیشن میں کیس درج کیا گیا تھا ۔ پولیس نے تحقیقات کے بعد مذکورہ ملزمین کو گرفتار کرنے کے علاوہ اس معاملہ میں استعمال کی گئی سوِفٹ کار بھی ان کے قبضے سے برآمد کر لی ۔